کوئٹہ ،شہر میں واسا کا پانی نہ ملنے کے باعث فی ٹینکر 3 ہزار روپے تک میں بھی فروخت جاری

کوئٹہ(یو این اے ) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں واسا کی پانی کی کمی کے بعد کوئٹہ میں ٹینکر مافیا کا راج بدستور جاری ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جن میں سرکی روڈ سیٹلائٹ ٹاون سریاب روڈ ارباب کرم خان روڈ جوائنٹ روڈ ریلوے ہاوسنگ سوسر سوسائٹی ہدہ منوجان روڈ سپنی روڈ جنا ح ٹاون شہباز ٹاون بلوچی اسٹریٹ میں واسا کی پانی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث ان علاقوں میں ٹینکر مافیا نے اپنا راج جما لیا ہے فی ٹینکر کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پی سے 15 سے 20 سال ہو گئے ہیں واسا کا پانی لائنوں میں اتا نہیں ہے جس کے باعث مجبورا ٹینکر ڈالا کہ پانی کا گزارا کرنا پڑتا ہے جبکہ مختلف شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا اس حد تک پنجے گاڑ چکا ہے کہ بہت مجبوری کے تحت 25 سے 3 ہزار روپے میں بھی پانی کا ٹینکر خریدنا پڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں