روزگار کے زرائع محدود، بلوچستان اس وقت سنگین سیاسی معاشی مشکلات کا شکارہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی اور وحدت بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے نو منتخب مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کامیاب قومی کانگریس کے انعقاد پر اراکین کانگریس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اداروں کا بروقت انعقاد تنظیمی ڈھانچوں اور اداروں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی تربیت و پختگی کو مستحکم کرتا ہے۔قومی کانگریس میں اراکین نے جس انداز سے سیر حاصل بحث کی اور اپنی شعوری بصیرت سے پارٹی پالیسیوں و حکمت عملی پر تجاویز اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر اظہار خیال کیا وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے کامیاب قومی کانگریس نے کارکنوں کی شعوری آبیاری کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین جس خطے میں واقع ہے اور جو چیلنجز و مشکلات یہاں ہے۔اس کے لیے فکری اور نظریاتی اصولوں پر مبنی سیاسی جماعت کا ہونا ضروری ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت سنگین سیاسی معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔عوام کی معاشی زندگی انتہائی کمزور ہوچکی ہے۔روزگار کے زرائع محدود ہے اور ان پر بھی قدغن لگائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتبار و اعتماد سیاسی عمل اور معاشی نظام سے اٹھ چکا ہے۔جو کہ سماج کے لیے خطرناک ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت کانگریس کے بعد نئے عزم سے جدوجہد کو جاری رکھے گی اور ہر اس منفی عمل و اقدام کی خلاف ٹھہرے گی جو بلوچستان اور اس کی عوام کے مفادات سے متصادم ہو۔دریں اثناءمرکزی کابینہ و کمیٹی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے صوبائی کابینہ سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مرکزی عہدیداران سے نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں