نوکنڈی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جبری گمشدگی کیخلاف ریلی

نوکنڈی (نامہ نگار )بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اعلامیہ کے کال پر بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نوکنڈی بازار میں ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا حمید چوک پر اختتام پزیر ہوا ریلی میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں ، اسٹوڈنٹس اور علاقے کے سیاسی و قبائلی لوگوں سمیت بچیوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر کسی بھی مسنگ پرسز سے کوئی جرم سرزد ہوا تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے سزا دی جائے ایسے جبری گمشدگیوں کے واقعات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ایسے ہتکھنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں