بنوں میں فورسز کا آپریشن، میجر سمیت دو اہلکار جاں بحق، 8 مشتبہ افراد ہلاک، 7 زخمی
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 8مشتبہ افراد کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔ترجمان مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل جاں بحق ہوئے ، جاں بحق میجر عاطف خلیل کا تعلق ضلع سدھنوتی، کشمیر سے تھا۔بیان کے مطابق میجر عاطف خلیل کی عمر 31سال ہے ، میجر عاطف خلیل کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن میں 2 اہلکار ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے نائیک آزاد اللہ اور ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک غضنفر عباس بھی جاں بحق ہو گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں مزید مشتبہ افراد کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔