کوئٹہ، سرکاری اسلحہ غائب، ہیڈ کانسٹیبل مفرور، مقدمہ درج
کوئٹہ (آن لائن) کینٹ پولیس نے سرکاری کلاشنکوف کی گمشدگی پر ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ کینٹ میں ہیڈ کانسٹیبل شہباز مسیح کے خلاف سرکاری کلاشنکوف ، 3 میگزین، درجنوں راﺅنڈ کی گمشدگی کے خلاف سب انسپکٹر بلال شمس کی مدعیت میں کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments


