نومئی مقدمات ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور(صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ایڈمن جج منظر علی گل کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں