سپین میں سیلاب سے اموات کی تعداد205 ہو گئی
میڈرڈ(صباح نیوز) سپین میں سیلاب سے اموات کی تعداد205 ہو گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی ٹیموں نے لاپتہ افرادکی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔کاسٹیلا، لا، مانچا اور اندلس صوبوں کے حکام نے بتایا کہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، گاڑیوں اور ملبے کے جمع ہونے کی وجہ سے متعددسڑکیں اب بھی بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، بعض جگہوں پر اب بھی بجلی، پانی اور ٹیلی فون سروس بند ہے ۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا کہ سیلاب سے متعلق موثر وارننگ سسٹم رواں ہفتے سپین کے ویلنسیا کے علاقے میں ہونے والی تباہی کی سطح سے بچنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


