لبنان دھماکہ: 30 افراد جاں بحق، 3 ہزار سے زائد زخمی
بیروت(انتخاب نیوز) اطلاعات کے مطابق ہسپتالوں میں زخمیوں کو علاج کرنے کیلئے جگہیں کم پڑ گئیں، اب تک سرکاری حکام کے مطابق 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد افراد دھماکے میں زخمی ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ آج لبنان کے شہر بیروت میں ہونے والا دھماکہ کیسے پیش آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے دھماکے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ دھماکے سے مزید افراد کی ہلاکت اور زخمیوں کا اندیشہ دیا جا رہا ہے، دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ لوگوں کو نیوکلئیر بم کی طرح محسوس ہوا ہے۔ دھماکے کے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
Load/Hide Comments


