موسمیاتی تبدلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری امداد کے عودے پورے کرے ، شہباز شریف
باکو (این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، کاپ- 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے، دنیا کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرناباکو(آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چین کے نائب وزیرِ اعظم عزت مآب ڈنگ شوئیشیانگ (Ding Xuexiang) سے کاپ-29 کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے چینی وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا۔ملاقات میں چینی شہریوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کیلئے حکومتی اقدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے حکومت کے دھشتگردی کی عفریت کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے دھشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کیلئے پر عزم ہے۔چینی نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے ساتھ مل کر سیکیورٹی چیلنجز کو عبور کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاک-چین تعاون میں وسعت کی خواہش کا اظہارکیا۔ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کاپ-29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو سربراہی اجلاس کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ دنیا کے اکثرممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا سامنا ہے۔ پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کن سیلاب کاسامنا کرناپڑا،بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔سیلاب کے باعث سکولوں کی عمارتیں گرگئیں اور پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقت میں مزیدنقصانات اور تباہی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کےلئے ان کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کاپ 28۔ میں کئے گئے مالیاتی وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کریں۔ انہوں نےبتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے،ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پرکام کررہے ہیں جبکہ پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا بھی خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک تنہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات نہیں کر سکتے،عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات جان چکی ہے اور اس کے حل بھی تلاش کئے جا چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم فوری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔