خیبرپختونخوا میں 2عشروں سے آپریشن ہورہا ہے مگر امن نہیں آسکا،جماعت اسلامی
پشاور (این این آئی)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو عشروں سے آپریشنز ہورہے ہیں مگر یہاں امن نہیں آسکا، اب مزید کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ناگفتہ بہصورتحال پر تشویش ہے، لوگوں کی جان، مال اور کاروبار محفوظ نہیں اور ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن و امان کی خراب صورت حال، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی صورت حال کی وجہ سے صوبے کے عوام میں شدید اضطراب، بے چینی اور بے یقینی پائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments