پاکستان میں پنجابی 4کروڑ 89 لاکھ ،پشتو 4 کروڑ 36لاکھ ،بلوچی81 لاکھ 17ہزار، 27 لاکھ 78ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی ہے، اداہ شماریات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات نے پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی، 4 کروڑ 36لاکھ افراد کی پشتو ،3 کروڑ 44 لاکھ آبادی پرمشتمل تیسرے نمبر پرمادری زبان سندھی ہے۔رپورٹ کےمطابق 2 کروڑ 88 لاکھ نفوس کی مادری زبان سرائیکی ہے،اس طرح 2 کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کےساتھ پانچویں نمبر پراردو زبان بولی جاتی ہے۔اسی طرح سے ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہےجبکہ 2 لاکھ 74 ہزار آبادی اپنے گھروں میں کشمیری بولتے ہیں۔رپورٹ کےمطابق پاکستان میں ہندکو بولنے والوں کی تعداد 55 لاکھ 90 ہزار اور براہوی بولنے والے 27 لاکھ 78ہزار ہیں ایک لاکھ 16 ہزار افراد شینا بولتے ہیں۔ادارہ شماریات نے اپنی جاری تازہ ترین بتا یا ہے کہ 52 ہزار 134 افرادکی مادری زبان بلتی ہے ، اسی طرح 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاش ہے۔جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اس وقت ملک میں 10 لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور 33 لاکھ 37 ہزار دیگرزبانیں بولتے ہیں۔