بلوچستان میں بنیادی حقوق پامال و غیر یقینی صورتحال، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ روڈوں پر نکلیں، مولانا واسع
کوئٹہ(این این آئی)صوبائی امیر جمعیت علماءاسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مقدمے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی صوبے کو تاریکی کی طرف دکھیلا جارہاہے حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے صوبے میں باعزت افراد کے ساتھ ناروہ سلوک برداشت نہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زندگی کی بنیادی حقوق پامال کی جا رہی ہے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم روڈوں پر نکلیں اس وقت صوبے میں ہر طرف غیر یقنی صورتحال ہے ،حکومت اپنی پوزیشن واضح کریں کہ اس حالت میں وہ اپنی ناکامی تسلیم کریں روزانہ کی بنیاد پر فورسز قربانیاں دی رہی ہیں قوم انکی قربانیوں کے مقروض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مدارس کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ان پر بےجاہ چھاپے ماری جا رہی ہے حکومت یہ رویہ ترک کریں انھوں نے مزید کہا کہ ممتاز تاجر راز محمد کاکڑ کے بیٹے کی تاحال بازیابی عمل میں نہ لانا سوالیہ نشان ہے صوبائی دارلحکومت میں اس طرح واقعات کا ہورہی ہے تو باقی صوبے کی کیا حالت ہوں گی۔