سرداراختر مینگل و دیگر پر مقدما ت کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کل شاہراہوں پر دھرنے دینگے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کی کال پر آج 6 مارچ بروز جمعرات صوبے کی مختلف قومی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ یہ دھرنے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد بلوچوں کے خلاف درج مقدمات اور حکومتی وعدوں سے روگردانی کے خلاف احتجاجا دیے جا رہے ہیں۔بی این پی نے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز، عوام اور تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنوں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور سفر سے گریز کریں۔ پارٹی رہنماں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاج ناگزیر ہو چکا ہے۔دھرنوں کے پیش نظر صوبے میں سفری سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری حلقے بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments