بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال، جے یو آئی کا 7 مارچ کو صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے صوبائی امیر سینیٹرمولاناعبدالوسع نے وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولانا امان اللہ کی شہادت کے خلاف اور حکومت کی نااہلی و غفلت کے خلاف 7 مارچ بروز جمعہ کو پورے بلوچستان میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔جے یو آئی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق، یہ احتجاج صوبے بھر میں کیا جائے گا، جس میں حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔پارٹی رہنماں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور صوبے میں امن و امان بحال کیا جائے۔احتجاج کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں پارٹی کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں