سوراب، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سوراب (انتخاب نیوز) سوراب میں ضلعی انتظامیہ کا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جاری دھرنا ختم ہوگیا، کراچی ٹو کوئٹہ روڈ ہر قسم کے آمد و رفت کے لیے بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوراب کے مقام پر دھرنا ختم ہوگیا لواحقین سے مذاکرات کامیاب اور کوئٹہ کراچی شاہراہ سوراب کے مقام سے تمام تر ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے ، دوسری جانب سوراب میں موبائل فون سروس بھی بحال کردیا گیا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں