نال، صمد سمالانی کے قافلے پر حملہ، 4 ہلاکتیں، 5زخمی

نال (انتخاب نیوز ) ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم افراد کی جانب سے کہدہ کے رہائشی صمد سمالانی کی گاڑی پر دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں4 افراد ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہوئے مقامی انتظامیہ کے مطابق صمد سمالانی شدید زخمی ہیں ۔ہلاک افراد میں عبیداللہ ولد لعل بخش اور منیر احمد ولد عبدالغنی شامل ہیںتفصیلات کے مطابق صمد سمالانی اپنی گاڑی کو ویلڈنگ کی دکان پر مرمت کرا رہے تھے عین اسی وقت موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں3ہلاک اور5 افراد زخمی ہوئے ہلاک افراد میں 2راہ گیر بھی شامل ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد لیویز جائے وقوعہ پہنچ گئی زخمیوں میں سے ایک کو ٹراما سینٹر لے جایا گیا جب کہ دیگر کو مقامی ہسپتال شفٹ کیا گیا جنہیں خضدار لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں