کوئٹہ، موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک معطل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس اچانک معطل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شام سے کوئٹہ شہر میں 3جی اور 4جی سروسز کام نہ کرنے کی شکایت آرہی ہے ۔ حکام کے جانب سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ مہینے بھی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یو آئی ف کے احتجاج کے پیش نظر موبائل انٹر نیٹ سروسز معطل کی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں