کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث دھماکا،خاتون سمیت3افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت3افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر ریلوے کیرج کلینر عمران کے گھر گیس لیکج کے باعث زورداردھماکہ ہوا جس سے خاتون سمیت3افراد جھلس کرزخمی ہوگئے دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواراورچھت گر گئیں۔ پولیس نے زخمیوں کو فور ی طور پر ہسپتال منتقل کردیا
Load/Hide Comments