بارکھان، ڈیرہ غازی خان روڈ پر فائرنگ، نوجوان قتل

بارکھان(یو این اے )بارکھان ڈیرہ غازی خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے رکھنی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق، فائرنگ کی ممکنہ وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں