کوئٹہ، پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزم کی واش روم میں مبینہ خودکشی

کوئٹہ(یو این اے )پولیس اسٹیشن خالق شہید میں قتل کے مقدمے میں زیر حراست ملزم نعیم اللہ لوگری نے مبینہ طور پر حوالات کے واش روم میں خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق، مذکورہ ملزم کے خلاف سیکشن 302 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج تھا اور وہ ایف آئی آر نمبر 250/24 میں اشتہاری ملزم کے طور پر زیر حراست تھا۔ دوران حراست اس کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا، جس پر متعلقہ حکام کو فوری مطلع کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تمام متعلقہ افسران کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، جبکہ انکوائری کے لیے مجسٹریٹ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
Load/Hide Comments