بلوچستان، حکام نے مختلف علاقوں میں افغان باشندوں کو کوئلہ کانوں میں کام کرنے سے روک دیا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقوں دکی ،چمالانگ ،ہرنائی ،کوئٹہ اور مچھ میں ضلعی انتظامیہ نے افغان باشندوں کو کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے سے روک دیا ،،صوبے کی کوئلہ کانوں میں کان کنی کرنے والے مزدوروں میں نصف افغان باشندے ہیں ۔محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقوں دکی ،چمالانگ ،ہرنائی ،،کوئٹہ اور مچ میں تقریبا دس سے پندرہ ہزار افغان باشندے کان کنی کرتے ہیں،،ان علاقوں کی ضلعی انتظامیہ نے یہاں کی کول فیلڈز کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغان باشندوں کو اپنی اپنی کوئلہ کانوں سے نکال دیں اور آئندہ کسی افغان باشندے کو اپنی کوئلہ کان میں مزدوری پر نہ رکھا جائے افغان کان کنوں کے اخراج کے بعد صوبے کی کوئلہ کانوں کی بڑی تعداد کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں