پنجاب، عمرے کی آڑ میں بھیک مشن پر سعوی عرب جانے والے 9 مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 7 خواتین سمیت 9 مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 9 مسافروں نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کی تھی جن کی شناخت خیرات علی، پرویز، کنیز بی بی، فائزہ مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، جن کا تعلق سرگودھا، لیہ ، بھکر اور ملتان سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد نے مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز میں رہائش کے لیے پیشگی بکنگ نہیں کروائی تھی جبکہ وہ عمرے پر آنے والے اخراجات کے لیے اپنی آمد کے ذرائع بتانے میں بھی ناکام رہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام افراد پہلے ہی مقامات مقدسہ کی زیارت کرچکے ہیں تاہم انہیں عمرے کی ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات ہی نہیں تھی، تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں