ڈیرہ اللہ یار،شوہر کی ملکیت پر دیور قابض، ہمیں دھمکایا و ہراساں کیا جا رہا ہے ،بیوہ خاتون

ڈیرہ اللہ یار(یو این اے )بیوہ خاتون ساجدہ زوجہ منور حسین نے اپنے نوجوان بیٹے رضوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر کی جانب سے ملنے والی ملکیت پر دیور قابض ہوگئے، ہمیں سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیکر ہراساں کیا جا رہا ہے، بیوہ خاتون نے آبدیدہ ہو کر فریاد کی کہ انکے شوہر منور حسین کی دس سال قبل وفات ہوئی، خاندانی ملکیت سے انکے شوہر کے حصے میں 6 ہزار فٹ کا پلاٹ ملا جسکا انتقال اور کھاتے بیوہ اور انکے بچوں کے نام پر ہیں، تاہم انکے دیور جاوید اور دیگر بااثر افراد اور مقامی پولیس کی پشت پناہی سے انکے پلاٹ واقع گورنمنٹ ہائی اسکول شیردل بہرانی کالونی میں قبضہ کرکے بزور طاقت تعمیراتی کام کرا رہے ہیں، جب انہیں تعمیراتی کام روکنے اور قبضہ خالی کرنے کو کہا گیا تو ہمیں سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے لگے اور پولیس کے ذریعے میرے نوجوان بیٹے اور مجھے ہراساں کرنے کر رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی خان محمد جمالی نے نجی فیصلہ کرکے تمام دستاویزات دیکھے اور فیصلہ ہمارے حق میں اسکے بعد مقامی عدالتوں سے لیکر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک گئے، عدالتوں نے بھی کاغذات اور تمام دستاویزات دیکھ کر ہمارے حق میں فیصلے دیئے جن کی کاپیاں موجود ہیں مگر میرے دیور اور انکے سہولتکار عدالتی فیصلوں کے برعکس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر قابض ہیں، انہوں نے عدالت عالیہ، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی آئی جی نصیرآباد ایاز بلوچ سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیکر پلاٹ واگزار کرایا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں