بلوچستان ہائی کورٹ کا پولیس کو سکول وین سے اغوا بچے کی فوری بازیابی کی ہدایت

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ سے اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹے کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے پولیس کو مغوی کی فوری بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں تاجر کے بیٹے کے اغواسے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی انسپکٹرجنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی آئی ی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا کمشنرکوئٹہ حمزہ شفقات اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ شہر کے درمیان سے بچہ اغوا ہو گیا اس کی بازیابی میں کیا پرا گرایس نے پولیس نے عدالت کو بتیاکاہ واقعہ میں کچھ اہم لیڈز ملی ہیں اس پر کام کر رہے ہیں جلد کامیابی ملے گی عدالت نے ہدایت کی کہ تحقیقات کے دوران تمام معاملات میں بچے کے والد کو اعتماد میں لیا جائے اور اس کی جلد بازیابی کیلئے کام کیا جائے بعد ازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔دریں اثناءبچے کے لواحقین نے کوئٹہ کے ائےر پورٹ روڈ اور بلیلی کے مقام پر سڑک کو بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچے کو فور ی طور پر بازیاب کروایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Jamshed. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے