پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے ، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں مزار قائد کے سامنے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ نمبر دوسو گیارہ پرغیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یہ تعمیر بانی پاکستان کے مزارکےتقدس کے خلاف ہے جبکہ اس میں بکنگ کے لئے اشتہارات بھی جاری کیے جارہے ہیں ۔دوران سماعت عدالت نےریمارکس دیئے کہ اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ وکیل نےکہاکہ عام شہری سمجھتا ہے کہ اشتہارجاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہوں گے۔جسٹس ظفرراجپوت کہناتھا کہ پاکستان کے حالات میں کیا آپ صرف اشتہار پر یقین کرسکتے ہیں ؟ عدالت کے ریمارکس دیے کہ پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت2ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے