پنجگور، آل رخشان مکران بارڈر الائنس بلوچستان کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال

پنجگور(نمائندہ انتخا ب)پنجگور آل رخشان مکران بارڈر الائنس بلوچستان کی کال پر بارڈر کے کاروبار میں تین روزہ چھٹی اور اندرون بلوچستان تیل کی ترسیل پر پابندی اور دیگر بارڈر ایشو پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی کاروباری مراکز ہوٹل بینک مارکیٹیں بند سڑکوں پر ٹریفک کی روانی انتہائی کم بارڈر سے وابستہ کمیٹیاں انجمن تاجران اور دیگر کاروباری حضرات نے بازار میں گشت کرتے ہوئے شٹر ڈوان ہڑتال کی نگرانی کی اور تاجر برادری سے روزگار بچانے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع پنجگور میں آل رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس کی کال پر مکمل شٹر ڈوان ہڑتال رہی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز ہوٹل بینک مارکیٹیں بند اور سڑکوں پر ٹریفک کم رہے ہڑتال کے دوران بارڈر سے وابستہ بارڈر بچاؤ تحریک کے رہنماء سعود داد بلوچ نجیب سلیم بلوچ آل بلوچستان بارڈر کمیٹی کے رہنماء سہیل بلوچ نے باقاعدہ اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ بازار کا دورہ کرکی پڑتال کی نگرانی کی اور تاجر برادری سے پاک ایران بارڈر سے صدیوں پرانی روزگار بچانے کی اپیل کی ہے بارڈر روزگار سے وابستہ افراد نے کہا کہ پاک ایران بارڈر ہماری روزگار اور معاش کا واحد زریعہ ہماری تعلیم زراعت بازار دوکانیں بارڈر سے چلتی اور انکو دووقت کی روٹی میسر کرتا ہے بارڈر کی بندش اور پابندی ہماری روزگار پر پابندی اور بارڈر سے وابستہ لوگوں کو جینے کا حق چھننے کے مترادف ہے ہم کسی صورت بارڈر پر پابندی اور بندش کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں