فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سے کام کرنے کی اجازت
نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا۔
Load/Hide Comments


