بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس تیسری دن بھی جزوی متاثر

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)بلوچستان میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس تیسری دن بھی متاثر ۔ بلوچستان کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج بھی جزوی متاثر رہا۔انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو واٹس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو بھیجنے میں شدید پریشانی کا سامناوزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا اور ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی میں پریشانی کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 23 نومبر کو ہی اس بات کی تصدیق کی تھی اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی وجہ سے متعدد سیکیورٹی اقدامات اٹھائے جائیں گے، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے