ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مفرور ملزم سابق ڈی آئی جی، ایس ایس پی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

میرپورخاص(مانیٹر نگ ڈیسک)میرپور خاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں ملوث مفرور ملزمان سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔سندھڑی میں ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل کے کیس سماعت میر پور خاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا۔سماعت کے دوران بیرسٹر اسد اللّٰہ راشدی نے کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 3 ایف آئی آرز کا معاملہ ہے۔اس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اب فیصلہ ہونا ہے کہ کس ایف آئی آر پر کیس چلے گا اور کونسی منسوخ ہو گی، جس پر بیرسٹر اسد اللّٰہ راشدی نے کہا کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ بینچ میں سماعت 16 دسمبر کو ہے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مفرور ملزمان سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں