بولان ، تعمیراتی کام میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال جگہ جگہ روڈ پیچ لگا کر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جانے لگا
بولان(این این آئی)قومی شاہراہ N65 بولان کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال جگہ جگہ روڈ پیچ لگا کر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جانا لگا،بولان قومی شاہراہ کے مختلف ایریاز میں جگہ جگہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار مسافر ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کئی جگہوں پر قومی شاہراہ کے اندر کھڈے پڑنے لگے بھرائی کا کام بھی غیر معیاری ہونے سے قومی خزانے کو چونا لگانے کا نوٹس لیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بولان قومی شاہراہ این 65 پر دوران سفر این ایچ اے کی جانب سے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کے منصوبے کے دوران قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ مین شاہراہ کے دونوں اطراف محض بھرائی کے نام پر ریتی بجری ڈال کر کام نمٹایا گیاکئی مقامات پر روڈ کے درمیان ہی سڑک کو کٹ لگا کر چھوڑ دیا گیا ہے سفر کے دوران مسافروں ٹرانسپورٹرز کو دشواری مشکلات وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ چھوٹی بڑی گاڑی مالکان کیلئے سفر کے بعد اپنی گاڑیوں کی مرمت لازم ہو جاتا ہے بولان قومی شاہراہ این ایچ اے حکام ٹھیکیداروں کیلئے سونے کا کان بن چکا ہے جہاں ہر بار تعمیرات کے نام پر صوبے کے عوام کو زلیل وخوار کرکے عوامی پیسوں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹے جانا اب معمول بن چکا ہے اس بابت کئی بار بالا حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی مگر بے حسی حکمرانوں کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ضلع کچھی کے عوامی حلقوں نے بیان کی توسط سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بولان قومی شاہراہ پر تعمیراتی کام کے سلسلے میں غیر معیاری میٹریل اور شاہراہ کے دونوں اطراف بھرائی کی مدد میں عوامی پیسوں کے ضیاع لوٹ مار کا نوٹس لیکر قومی شاہراہ کے منصوبے پر معیاری کام کو چیک اینڈ بیلنس کرکے ہائی اسٹینڈرڈ معیار کے مطابق سر انجام دی جائے تاکہ اندرون ملک سندھ پنجاب سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز گاڑی مالکان کی مشکلات کم ہوں۔