زمیندار ایکشن کمیٹی کے دوروں کا شیڈول ملتوی

کوئٹہ:زمیندار ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن بازئی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے باعث اور موجودہ صورتحال رکھتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے مختلف اضلاع کے دوروں کاشیڈول ملتوی کردیاگیاہے اور بعد میں دوبارہ نئے تاریخوں کااعلان کیاجائے گا۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز زمینداروں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اضلاع کے دوروں اور جلسوں کا شیڈول جاری کیاگیا تھا جبکہ موجودہ صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے دفعہ144کے نفاذ کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے مختلف اضلاع کے دوروں اور وہاں ہونے والے جلسے واجلاسوں کو ملتوی کردیاگیاہے جبکہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد دوبارہ شیڈول طے کرکے نئی تاریخوں کااعلان کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں