ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاکہ ہم نے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس دیے، 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا، جنہوں نے ریٹرن جمع نہیں کرایا ٹیکس نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس گیپ سات ہزار ایک سو ارب روپے اور انکم ٹیکس گیپ 2400 ارب روپے ہے، انواسئنگ کا عمل ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، فوکس ٹاپ 5 فیصد لوگ ہیں، براہ راست شوگر ملوں کو دیکھ رہے ہیں، پنجاب میں فیک یا فلائنگ انوائس پر کئی ملیں پکڑی گئیں۔


