بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

کوئٹہ(یو این اے)بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ۔ صوبے میں پولیو کی 7روزہ خصوصی مہم 30دسمبر سے شروع ہو ئی تھی جو تیسرے دن بھی جاری رہی۔ مہم کے دوران 26لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔اس مہم 11ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔
Load/Hide Comments