لاہور ہائیکورٹ میں 9 نئےایڈیشنل ججز مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ میں 9 نئے ایڈیشنل ججز مقررکر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 نئے ایڈیشنل جج مقرر کر دیے ہیں، نئے ججوں کی تقرریاں آرٹیکل197اور175-A کے تحت کی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی مدت ملازمت ایک سال کے لئے ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ میں تعنیات ہونے والوں میں سپریم کورٹ کے وکلا حسن نواز، وقارحیدر، سردار اکبرعلی ، ملک جاوید وینس، احسن رضا کاظمی اور محمد جواد ظفر شامل ہیں۔پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، ملک محمد اویس خالد بھی لاہور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججوں میں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments