کوئٹہ، گوہرآباد میں موٹرسائیکل پر فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا محفوظ

کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے گوہر آباد میں نامعلوم افراد کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق،بیٹا محفوظ رہا ہےتفصیلات کے مطا بق موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹا گھر سے کام پر جارہے تھےجب ان پر فائرنگ کی گئی واقعے کے خلاف ورثاء کا احتجاجاً سونا خان چوک پر دھرنا دے دیا جس کے با عث کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کے لیے بندہوگیا مظاہریننے لاش کی حوالگی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلا ن کردیا پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش، احتجاج کرنیوالے جمعیت کے رہنماء ڈاکٹر علی نواز پرکانی کو گرفتار کرلیا
Load/Hide Comments