بلوچستان سے سینیٹ نشست پر انتخاب، کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا و وصولی کا آغاز

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کے اجرا و وصولی کا عمل شروع ہو گیاالیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی آج اور19 فروری کو وصول اور جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری تک مکمل کی جائے گی۔الیکشن ٹریبونل 27 فروری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد کیے جانے سے متعلق اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری ہو گی، جس سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ یکم مارچ ہے۔سینیٹ کی نشست بی این پی کے سینیٹر محمد قاسم کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments