نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار قتل

نوشکی (صباح نیوز) نوشکی قادر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار قتل۔ ایس ایچ او صدر تھانہ کے مطابق ظاہر ولد گوہر خان ایف سی ملازم عید کی چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ لاش ڈی ایچ کیو نوشکی پہنچائی گئی، جسے بعد ازاں ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس ملزمان کی تلاش اور مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments