کشمیر پہلگام میں سیاحتی مقام پر فائرنگ، متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ واقعے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے میں ایک فرد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں