پنجگور میں اشیاء خوردونوش کی قلت ، تاجر اور عوام پریشان

پنجگور (نمائندہ انتخاب )پنجگور سے کوئٹہ روڈ کی طویل بندش سے پنجگور میں اشیاء خوردونوش خصوصاً آٹا چینی اور سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے دکاندارو ں اور تاجروں کے مطابق پنجگور کے لئے زیادہ تر اشیاء خوردونوش خصوصاً آٹا چینی اور سبزیان کوئیٹہ سے آتے ہیں چونکہ کوئیٹہ کا راستہ گزشتہ دس روز سے بند ھے جس کی وجہ سے کوئیٹہ سے اشیاء خورد و نوش آٹا چینی اور سبزیان راستے کی بندش سے نہیں آرہے ہیں جس سے ڈسٹرکٹ پنجگور میں اشیاء خوردونوش کابحران پیدا ہو گیا ھے تاجروں کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پنجگور میں آٹے اور چینی کا اسٹاک مارکیٹ سے غائب ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں