دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس کی وجہ سے 2 کان کن پھنس گئےایک کی لاش نکالی لی گئی

دکی (آئی این پی)دکی کے علا قے چھوٹا چمالنگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔ مائنز انسپکٹر صابر شاہ کے مطابق متاثرہ کان 1000فٹ گہرا ہے جبکہ کانکن 800فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ایک کانکن اندر پھنسنے کے بعد مدد کے لئے جانے والا دوسرا کانکن بھی پھنس گیا ہے زیریلی گیس کی وجہ سے دونوں کانکن کان کے اندر موجود پانی کے جوہڑ میں گر گئے ہیں اور زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے چل بسے ہیں ان کے مطابق واقع صبح دس بجے پیش آیا ہے نو گھٹنے گزرنے کے باوجود لاشیں کان سے نہیں نکالی جاسکی ہیں لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے صابر شاہ پھنسے ہوئے کانکنوں میں انور شاہ ولد عمر شاہ اور نعمت اللہ ولد محمد علی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments