پسنی، مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی، درجنوں ہلاک

پسنی (نامہ نگار) پسنی میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی ، درجنوں مویشی ہلاک ، ریکپشت میں ایک ہفتے میں تقریباً 20 بکریوں کی آلائشوں کو اٹھا چکے ہیں بلدیہ عملہ تفصیلات کے مطابق پسنی کے دیہی اور شہری علاقوں میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی ہے جس سے لوگوں کی درجنوں بکریاں ہلاک ہو چکی ہیں ، اس سلسلے پسنی کے علاقہ ریکپشت میں بلدیہ کے کام کرنے والے عملے نے بتایا کہ ایک ہفتے میں ہم نے 20 کے قریب بکریوں کی آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا ہے ، لوگوں کے مطابق اس بیماری میں مویشیاں پہلے خوراک کھانا بند کرتے ہیں جس کے بعد کمزور ہو کر مر جاتے ہیں ، لوگوں کے مطابق پسنی شہر کے مختلف علاقوں کے مویشیوں میں یہ بیماری پھیل گئی ہے جبکہ پسنی کلانچ کے دیہی علاقوں کے لوگوں کی سینکڑوں بکریاں بھی ہلاک ہو چکے ہیں ،دوسری طرف پسنی کے شہری علاقوں میں ویکسینیشن کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہیں اگر مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کے لئے شہری علاقوں میں ویکسینیشن مہم نہیں چلائی گئی تو بیماری سے نہ صرف مویشیوں کی ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ عید الاضحی میں لوگوں کو قربانی کے لئے بکریوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں