مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق،4 زخمی، حب ندی پل سے لاش برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مزدہ ٹرک اور وین کے درمیان تصادم 4افراد جاں بحق ،4زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیئے گئے، حب ندی پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، مکران کوسٹل ہائی وے حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق بلوچستان اور KPKسے بتایا جاتا ہے، لاشوں کو ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایدھی اور ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق بدھ کے علیٰ صبح مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک رجسٹریشن نمبر TAB-518اور وین گاڑی رجسٹریشن نمبر CZ-8478کے مابین تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں وین سوار 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے لاشوں و زخمیوں کو ایدھی و ریسیکو 1122ایمبولینس سروس کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شوکت علی ولد شاھو یز خان، وحید ولد دوست محمد ،ضیاءالرحمن ولد نور وارث خان اور سدھیر ولد شفیع محمد نام سے شناخت ہوئی جبکہ زخمیوں میں احسان اللہ ،سلیمان خان ،زیارے خان اور حمزہ شامل ہیں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق بلوچستان او رKPKسے بتایا جاتا ہے۔ بعدازاں لاشوںکو ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔ مزید برآں ایک اطلاع ملنے پر ایدھی رضاءکاروں نے حب ناکہ پل نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں