وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر کی ملاقات ، اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے ڈی وینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا تھا پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments


