اسرائیل اور لبنان جنگ بندی کیلئے رضا مند ہوگئے، مذاکرات امریکی ثالثی میں ہوں گے، برطانوی میڈیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں لبنان اور اسرائیل رضامند ہو گئے۔ امریکی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اور مذاکرات کی تاریخ طے کرنے پر بات ہو گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لبنانی اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ مذاکرات میں حزب اللّٰہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان رابطہ بھی ہوا، اس گفتگو میں لبنان میں امریکی سفیر بھی شریک رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں