اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ، جنگی طیاروں پر مشتمل پاکستانی فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، سعودی وزارت دفاع
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے ایک فوجی دستہ مشرقی خطے میں واقع شاہ عبدالعزیز فضائی اڈے پر پہنچا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کی طرف سے ہفتے کو ایکس پر جاری تفصیلات کے مطابق یہ تعیناتی دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی دستہ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ عسکری ہم آہنگی کو مضبوط بنانا، عملی تیاری کے معیار کو بلند کرنا، اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں تعاون فراہم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


