پاکستان میں ایرانی کرنسی کی مانگ میں اضافہ، ایک کروڑ ریال 8 ہزار روپے میں فروخت

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایرانی کرنسی کی مانگ بڑھ گئی، کراچی میں شہریوں نے ایرانی کرنسی خریدنے کے لیے منی ایکسچینج کا رخ کرلیا، منی ایکسچینج کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے ایرانی کرنسی بہت نیچے چلی گئی تھی، دو ہزار پاکستانی روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال فروخت ہورہا تھا۔ اب آٹھ ہزار پاکستانی روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں