خاران کی تحصیل مسکان میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ

خاران (نامہ نگار) خاران کے علاقے تحصیل مسکان قلات میں مسلح افراد کا لیویز تھانے پر حملہ، اسلحہ ضبط کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی رات گئے مسلح افراد نے لیویز تھانہ تحصیل مسکان قلات پر حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، مسلح افراد لیویز تھانے میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے گیارہ کے قریب سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی مسلح افراد نے بازار ہندو محلے میں واقع پولیس چوکی سے اسلحہ ضبط کرلیا تھا۔
Load/Hide Comments