قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکار جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند کردی

قلعہ سیف اللہ (یو این اے) لیویز اہلکار اسحاق خان میرزئی کے قتل کیخلاف لواحقین اور قبائلی عمائدین نے مرکزی شاہراہ کو ہسپتال کے سامنے بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، شاہراہ بند رہے گی۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ کچھ نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکار کو نشانہ بنا کر جاں بحق کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں