بلوچستان میں اسپورٹس کمپلیکس کی کمی

میرک جمالدینی ۔۔
دیکھا جائے بلوچستان تمام صوبوں سے پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر کئی سارے مسائل ہیں جنہیں نظرانداز کیا جاتا ہم نے کئی بار حکومت کو نظر ثانی کی ہے بہت سے مسائل پر لیکن ہماری حکومت کی طرف سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہم نے کئی بار ان کے دروازوں پہ دستک دی ہےکہ خدارا بلوچستان کے بارے میں سوچیں سب سے بڑا مسئلہ اسپورٹس کمپلیکس کی کمی ۔۔یہ بلوچستان حکومت کا فرض ہے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کا کمپلیکس بنائے یہ انسانوں کی بنیادی ضرورت ہےحکومت کو سب سے پہلے انہی مسائل پہ نظر ثانی کرنی چاہیے ۔۔

کیوں کہ ہمارے لوگ بلوچستان میں سپورٹ کمپلیکس کی کمی کی وجہ منشیات اور ڈکیتی سے لے کر اور کئی طرح کی چیزوں میں ملوث ہے جو ایک قوم اور نسل کی پوری طرح بربادی کی باعث بن سکتی ہے منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو ہم سے ہمارے لخت جگر چھین لیتی ہے انہی منشیات کی وجہ سے ہم قیمتی زندگیاں کھو چکے ہیں

آوارہ گردی اور منشیات کی وجہ سے تعلیم پر کافی حد تک اثر ہوسکتا ہے اور لوگ تعلیم سے بہت دور ہوجاتے ہیں اگر ایک قوم تعلیم سے دور ہوجاتی ہے تو یہ ایک نسل کی شعور کا ثقافت زبان کا سب سے بڑا نقصان ہے اور اس کے وجہ سے لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کون ہیں اور کیوں اس معاشرے میں موجود ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے ۔۔

اس کے علاوہ بہت سارے سڑک حادثات ہوتے ہیں کیونکہ بچوں کے کھیلوں کے میدان نہیں ہوتے وہ سڑکوں پر کھیلتے ہیں اور آج کل سڑکوں پر بہت زیادہ رش ہے جس کی وجہ سے بچے سڑکوں پر بھی نہیں کھیل سکتے ہیں اور بچے سوشل میڈیا کی طرف رجوع کرتے ہیں کھیل نہیں پاتے ہیں اس کی وجہ سے وہ کئی سارے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔۔

بہت سے مسائل اسپورٹس کمپلیکس کی کمی سے وابستہ ہیں جیسے کہ بد گمانی بدامنی گالی گلوچ چوری کرنا غلط کاموں میں شامل ہونا لوگوں کے ساتھ لڑناجھگڑنا ان سب مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ یہ ہےکھیلوں کا اچھا کمپلیکس ہونا چاہئے جس کی وجہ سے یہ سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔۔
حکومت بلوچستان نوجوانوں کو اسپورٹس کمپلیکس فراہم کرے تاکہ لوگ اسپورٹس کی طرف رجوع کریں منشیات جیسے لعنت سے دور ہوں جس کی وجہ سے لوگ صحت مند اور اچھا سوچیں اور خود کو پہچان کر تعلیم کی طرف بڑھیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں