قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
قلات (آن لائن) قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی یاد رہے کہ چند دن قبل بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


